تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سوگوار بچی والد کی آج بھی منتظر! دل سوز داستان

نئی دہلی : کرونا سے مرنے والے شخص کی معصوم بچی آج بھی اپنے باپ کی منتظر روزانہ والد کو فون کرتی ہے، بچی باپ سے یہ محبت دیکھ کر لوگوں کے بھی دل بھر آئے۔

بیٹی کی باپ سے محبت کا یہ دل سوز واقعہ بھارت کے ضلع شیوموگا میں کام کرنے والے ملازم کے گھر پیش آیا، جو خود تو ایک ماہ قبل کرونا وائرس کی مہلک وبا میں مبتلا ہوکر دنیا سے رخصت ہوگیا لیکن اپنے سوگواروں میں ایک معصوم بچی چھوڑ گیا۔

بچی باپ کی موت سے بے خبر ہے اور آج بھی اپنے والد کی گھر واپسی کا انتظار کررہی ہے۔

سمیا نامی بچی جب ایک برس کی تھی تو والدہ کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد باپ نے ہی سمیا کی دیکھ بھال کی۔

بچی کے والد شرن خود ایک رضاکار کے طور پر بیمار افراد کی مدد کرتے تھے اور لوگوں میں کرونا سے متعلق آگاہی فراہم کررہے تھے، جب بھارت میں کرونا کی دوسری لہر شروع ہوئی تو انہوں نے 10 ہزار سے زائد افراد میں ماسک اور سینیٹائزر اور راشن تقسیم کیا۔

اس دوران وہ خود بھی کرونا کا شکار ہوگئے اور انتقال کرگئے، جس کے بعد بچی باپ کی شفقت سے بھی محروم ہوگئی اور اب اپنی پھوپھی کے ساتھ رہتی ہیں۔

بچی روزانہ 4 سے 5 مرتبہ اپنے مرے ہوئے والد کو اس امید سے فون کرتی ہے وہ فون اٹھاکر اس سے بات کریں گے اور گھر واپس آنے کا وقت بتائیں گے لیکن وہ نہیں جانتی کہ اس کا باپ شرن اب کبھی واپس نہیں آئے گا۔

بچی کی باپ سے محبت، انتظار اور بار بار فون کرنا ارد گرد موجود افراد کو بھی آبدیدہ کردیتا ہے۔

Comments

- Advertisement -