جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

پاکستان ویمنز اے ٹیم کا کیئربیئن سرزمین پر بڑا کارنامہ

اشتہار

حیرت انگیز

سینٹ جونز: پاکستان ویمنز اے ٹیم نے دورہ ویسٹ انڈیز میں بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز اے ٹیم نے ویسٹ انڈیز اے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے، قومی ٹیم نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں عائشہ ظفر کی شاندار نصف سنچری کی بدولت باآسانی آٹھ وکٹوں سے فتح سمیٹی۔

پاکستان ویمنز اے ٹیم کی شاندار بولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم 99 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، ماہم طارق نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میچ کی خاص بات پاکستان کی جانب سے 61 بالز ایسی تھی جن پر کوئی رنز نہ بن سکا۔

- Advertisement -

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بعد تین میچوں کی ون ڈے سیریز ہوگی ، جو 10 جولائی سے شروع ہوگی، پہلا ایک روزہ میچ سری ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری دو میچز کولیز کرکٹ گراؤنڈ میں 13 اور 16 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان ویمنز اے ٹیم کی کپتان نے شاندار فتح کو ٹیم کمبی نیشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیریز میں تمام لڑکیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور سیریز اپنے نام کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں