جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

کوروناوائرس: اماراتی حکام کا ایک اور اہم اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارت نے ‘موڈرنا’ کوروناویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں موڈرنا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ موڈرنا ویکسین متحدہ عرب امارات میں منظوری حاصل کرنے والی پانچویں ویکسین بن گئی۔

اس سے قبل اماراتی حکومت سائنوفارم، آسٹرا زینیکا، فائزر اور سپوتنک وی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے چکی ہے تاہم اب اس فہرست میں موڈرنا بھی شامل ہوگئی۔

A vial of the Moderna COVID-19 vaccine is seen at a clinic in Aschaffenburg, Germany, January 15, 2021.  REUTERS/Kai Pfaffenbach

ایک اعدادوشمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اب تک 6 لاکھ 39 ہزار 476 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

کرونا ویکسین کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا اہم فیصلہ

یو اے ای میں مجموعی طور پر 73.8 فیصد آبادی کی ویکسینیشن ہوچکی ہے اور اب تک 63.7 فیصد آبادی کو کورونا کی دو خوراکیں دی گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 ہزار 957 افراد کو کوروناویکسین لگائی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں ویکسین کی خوراکیں لینے والوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں