تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

"سی پیک ترقیاتی منصوبے خطےکی خوشحالی کی ضمانت قرار”

گوادر: چینی سفیر نے سی پیک ترقیاتی منصوبوں کو پاکستان سمیت خطےکی خوشحالی کی ضمانت قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پروقار تقریب سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے خطاب کیا، چینی سفیر نے کہا کہ گوادر ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے۔

چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کو پاکستان سمیت خطےکی خوشحالی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہورہےہیں۔

تقریب سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے دورہ گوادر پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ آج بائیس سو ایکڑ منصوبے کا سنگ بناد رکھ کر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر پورٹ کے ساتھ گوادر شہر کی ترقی کا سفر شروع ہوگیا ہے، شہر میں سو بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنایا جارہا ہے اور ساتھ ہی انٹر نیشنل ایئرپورٹ بھی تعمیر کیا جارہا ہے، یہی نہیں گوادر میں ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -