اشتہار

اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق معروف فلم اسٹار میرا کے فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیے گئے ہیں، اداکارہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دے دی۔

میرا نے ایف آئی اے سائبر ونگ کو ارتضیٰ رباب عرف میرا کے نام سے درخواست دی ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ فیس بک، انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹس کاکنٹرول میرے پاس نہیں جس کے باعث میرا ہزاروں فالورز اور چاہنے والوں سے رابطہ نہیں ہو پارہا۔

- Advertisement -

اداکارہ میرا نے اپنی درخواست میں سابقہ منیجر پر اکاؤنٹس ہیک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

میرا نے اپنی درخواست میں منیجر کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی اپیل کی۔

دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے میرا کی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کردیا اور اداکارہ سے ثبوت بھی طلب کر لیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں