تازہ ترین

سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟

ریاض: سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ذیقعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا، سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کو ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔

سابق استاد و ماہر فلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند کا کہنا ہے کہ حتمی تاریخ کا اعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرے گی۔

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ کویتی ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

واضح رہے چند روز قبل کویتی ماہر فلکیات عادل السعدون نے پیش گوئی کی تھی کہ عید الاضحٰی کا پہلا دن 20 جولائی کو ہوگا کیونکہ ماہ ذی الحجہ کا چاند 11 جولائی کو اتوار سے نمودار ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا تھا کہ 10 جولائی بروز ہفتہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر چاند سورج کے ساتھ مل جائے گا اور چاند 36 منٹ تک غروب آفتاب کے بعد تک نظر آتا رہے گا۔

ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ عام انسانی آنکھ سے چاند کو دیکھا جا سکے گا جبکہ دوربینوں کے ذریعے یہ منظر اور بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -