تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

کویت سٹی: کویتی ماہر فلکیات عادل السعدون نے خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ کی متوقع تاریخ بتا دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عاد السعدون نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحٰی کا پہلا دن 20 جولائی کو ہوگا کیونکہ ماہ ذی الحجہ کا چاند 11 جولائی کو اتوار سے نمودار ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ 10 جولائی بروز ہفتہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر چاند سورج کے ساتھ مل جائے گا اور چاند 36 منٹ تک غروب آفتاب کے بعد تک نظر آتا رہے گا۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ عام انسانی آنکھ سے چاند کو دیکھا جا سکے گا جبکہ دوربینوں کے ذریعے یہ منظر اور بھی آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔

عادل نے مزید کہا کہ ذوالحجہ کا مہینہ 11 جولائی کو شروع ہوگا اور یوم عرفات پیر کو 19 جولائی کو ہوگا۔

دوسری جانب کورونا وبا کے پیش نظر دنیا بھر میں قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی شروع ہونے جارہی ہے۔ خلیجی مملک سمیت ایشیائی خطے میں بھی مسلمان مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔

Comments

- Advertisement -