اشتہار

کیا روس کے کرنسی نوٹ‌ بھی جراثیم کش ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس نے بیکٹرولوجیکل خطرات سے محفوظ کرنسی نوٹ چھپانا شروع کردئیے تاہم اس وقت صرف 200 روبل کے کرنسی نوٹ ہی مائیکروبیل خصوصیات کے حامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی روسی سینٹر بینک کے ڈپٹی چیئرمین نے روسی کرنسی روبل کو اینٹی بیکٹرولوجیکل قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ بینک آف روس کے کرنسی پیپر جیوکیمیکل پراپٹیز کے ساتھ بنائے ہیں، جس کے باعث وہ جراثیم کش ہوتے ہیں۔

میخائل ایلکسیف کا کہنا تھا کہ روسی سینٹرل بینک اپنے کرنسی نوٹوں کو جراثیم سے محفوظ رکھتا ہے اسی لیے ہم اینٹی مائیکروبیل خصوصیات کے حامل کاغذ پر ہی کرنسی نوٹ پرنٹ کرتے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت 200 روبل کا نوٹ مائیکروبیل خصوصیات کا حامل ہیں لیکن 2025 تک اپ گریڈ شدہ بینک نوٹ مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے، جن کا ڈیزائن بھی پہلے بہتر ہوگا اور وہ جراثیم سے محفوظ ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2022 میں 11 روبل کا نوٹ، 2023 میں 1000 اور پانچ ہزار روبل کے نوٹ پرنٹ کیے جائیں گے جب کہ 500، 10 اور پچاس روبل 2025 تک مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں