اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان سے عراق کیلیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

فلائی بغداد نے پاکستان سے عراق ہفتہ وار 4 پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن 16 جولائی سے شروع کیا جائے گا اور پاکستان سے ‏عراق ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

فلائی بغداد ایئرلائن لاہور اور کراچی سے فلائٹ آپریشن شروع کرے گی پہلےمرحلےمیں کراچی ‏سےنجف فلائٹ آپریشن شروع کیاجائےگا اور دوسرے مرحلے میں لاہور سے نجف فلائٹ شیڈول کا ‏آغاز کیا جائےگا۔

- Advertisement -

ایئرلائن انتظامیہ نے سی اےاے کی اجازت کے بعد فلائٹ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے اربعین کے موقع پر عراق کی خصوصی پروازیں چلائی تھیں اس حوالے سی ای او ‏پی ائی اے ارشد ملک نے عراقی سفیر سے خصوصی ملاقات کرکے اجازت کی درخواست کی تھی، ‏زائرین کی خدمت اور ان کی معاونت قومی ائیرلائن کی حیثیت سے ہماری ذمہ داری ہے، حکومت ‏اور وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر یہ پروازیں ایسے ترتیب دی جارہی ہیں کہ زائرین کو کسی ‏قسم کی دشواری نہ ہو۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں