اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اسلام آبادکی تمام یوسیز میں ویکسی نیشن سینٹرز کھولے جائیں گے ، ویکسی نیشن سینٹرز اسلام آباد کی شہری و دیہی یوسیزمیں قائم ہوں گے۔

یونین کونسل ویکسینیشن سینٹر کے قیام کا مقصد شہریوں کوسہولت فراہم کرنا ہے، یونین کونسل سینٹرکےقیام سےویکسی نیشن کی شرح میں نمایاں بہتری آئےگی ، ویکسینیشن سینٹر بنیادی، دیہی مراکز صحت،سرکاری اسکولزمیں قائم کئے جائیں گے۔

ویکسینیشن سینٹرز چراہ، کرپا،تمیر،پنڈبیگوال،بھمبرتراڑ ، نورپورشاہاں،سیدپور،ملپور،بارہ کہو ، بنی گالہ پھلگراں راول،شہزادٹاؤن،سوہان ، یوسی سوہان،میرہ سمبل جعفر،گولڑہ شریف ، سرائےخربوزہ،جھنگی سیداں،ترنول میں قائم ہوں گے۔

ذرائع ڈی ایچ اوآفس کا کہنا ہے کہ یونین کونسل ویکسی نیشن سینٹر میں 4رکنی عملہ تعینات کیاجائےگا، ان سینٹرز کیلئے عارضی بنیادوں پر 92 ویکسینیٹرز  بھرتی کئے جائیں گے ، عارضی ویکسینیٹرز کی 2ماہ کیلئے بھرتیاں ہوں گی ، اس دوران ویکسینیٹرز کو ماہانہ 45 ہزارروپے وظیفہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ونرسنگ اسسٹنٹ تجربےکےحامل افرادبھرتی کئےجائیں گے ، وفاقی دارالحکومت میں تاحال 7 لاکھ افرادکی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں