لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی بہترین پالیسی کی بدولت برآمدات کاشعبہ ریکارڈ قائم کررہا ہے ، تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو پاکستانی برآمدات 5 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی بہترین پالیسی کی بدولت برآمدات کاشعبہ ریکارڈ قائم کررہا ہے، مالی سال2021میں امریکاکیلئےبرآمدات39فیصداضافےسے5.2 ارب ڈالرہوگئیں جبکہ مالی سال 2020 کے دوران امریکا کیلئے برآمدات3.7ارب ڈالر تھیں ، تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکاکوہماری برآمدات 5ارب سےتجاوزکرگئیں۔
وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت برآمدات کا شعبہ نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے
مالی سال 2021 میں امریکہ کیلئے برآمدات 39 فیصد اضافے سے 5.2 ارب ڈالر ہوگئیں جبکہ مالی سال 2020 کے دوران یہ3.7ارب ڈالر تھی
تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکہ کو ہماری برآمدات 5ارب سے تجاوز کر گئیں
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 6, 2021
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 2021میں بینکوں کی آٹوفنانسنگ41 فیصد اضافے سے297.5 ارب پرپہنچ گئیں، ایک جانب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کاروبار اور معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں اور دوسری جانب کرپٹ اپوزیشن عوام کے منورنجن میں مصروف ہے۔
2021 میں بینکوں کی آٹو فنانسنگ41 فیصد اضافے کیساتھ پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح 297.5 ارب روپے پر پہنچ گئی ہے
ایک جانب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،کاروبار اور معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں،دوسری جانب سیاسی لکی ایرانی سرکس سے کرپٹ اپوزیشن عوام کے منورنجن میں مصروف ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 6, 2021