جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‏’دوسرے ملکوں کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ناکامی ہوگی‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دوسرےملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے ‏والوں کو ناکامی ہو گی۔

چینی صدر کی سربراہ ہونے والی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ ‏دنیا کو کورونا جیسی عالمی وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے باعث خطرات کا سامنا ہے ‏سیاسی جماعتوں پر انسانوں کامستقبل سنوارنےکےحوالےسےبھاری ذمہ داریاں ہیں۔

چینی صدر نے کہا کہ دنیا میں ایسانظام چاہتےہیں جہاں ہرملک کوترقی کےیکساں مواقع میسرہوں ‏ہمیں انسانیت کی مشترکہ اقتدار کولےکرآگےبڑھنےکی ضرورت ہے ہم انصاف،برابری اورمشترکہ ‏ترقی کےعالمی نظام پریقین رکھتے ہیں۔

شی جن پنگ نے کہا کہ ترقی کےعمل میں ہمیں ترقی پذیر اورغریب ملکوں کوساتھ لےکر چلنا ہوگا ‏دوسرےملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنےوالوں کوناکامی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی جیسےمشترکہ چیلنج سےنمٹنے کیلئےسکیورٹی معاملات میں ‏تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے چائناکمیونسٹ پارٹی عوامی فلاح وبہبود، امن اوربرابری کے ایجنڈے ‏کو لے کر آگے بڑھتی رہےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں