اشتہار

’یہ میں ہوں، یہ ہمارے دادا ہیں اور ہم ان کی شادی کرارہے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد میں پوتے پوتیوں نے 70 سال کے دادا جی کی شادی کروادی، پروفیسر گلزار کی شادی میں کئی روز تک ہلا گلا ہوتا رہا، شادی میں بیٹے، بیٹیوں، پوتے پوتیوں نے شرکت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ پروفیسر گلزار کی اہلیہ کا انتقال ہوا تو کچھ عرصے بعد ان کے بچوں نے اپنے بابا کا گھر بسانے کا فیصلہ کیا۔

پروفیسر گلزار کی شادی کے لیے گھر والوں نے دلہن ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا، رشتے کی بات چلی تو پروفیسر گلزار اور نزہت یاسین نے پہلی ملاقات میں ہی شادی کا فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

دادا جی کی شادی کے دن طے پائے تو دونوں جانب سے اس خوشی کو دھوم دھڑکے سے منانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور پھر ایک یا دو دن نہیں شادی کی تقریبات ہفتوں چلتی رہیں۔

شادی کے دن پروفیسر گلزار بیٹے، بیٹیوں اور پوتے پوتیوں کے جھڑمٹ میں دلہن بیاہ لائے۔

شادی کے دن دادا کے پوتے پوتیاں بھی خوش نظر آئے، ایک پوتی نے دادا جی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میں ہوں، یہ میرے دادا جی ہیں اور ہم دادا کی شادی کروارہے ہیں۔‘

شادی میں شریک لوگوں نے پروفیسر صاحب اور نزہت کو خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے ڈھیروں دعائیں دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں