تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

بھارت میں ویکسین رکشہ بھی چلنے لگے

نئی دہلی : بھارتی فنکار نے کرونا ویکسینیشن سے متعلق آگاہی مہم چلانے کےلیے منفرد رکشہ تیار کرلیا۔

کرونا وائرس کی مہلک قسم ڈیلٹا اور بلیک فنگس نے بھارت میں بدترین تباہی مچا رکھی ہے جس کے باعث اب تک بھارت میں کروڑوں افراد متاثر اور لاکھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔

پڑوسی ملک بھارت میں اب تک ساڑھے 6 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل کی جاچکی ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کی 95 فیصد آبادی کی مکمل ویکسینیشن ہونا باقی ہے۔

ویکسین سے اموات اور بلب جلنے جیسے مفروضے بھارت میں بھی گردش کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہری ویکسین لگوانے کے بجائے دیگر طریقوں (گاؤ متر، آیوروید) سے علاج کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عوام میں شعور اجاگر کرنے کےلیے بھارتی فنکار نے انوکھا رکشہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے وہ ویکسین سے متعلق آگاہی مہم چلائیں گے۔

بھارتی ریاست چنئی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے منفرد طرز سے رکشہ کو ڈیزائن کیا ہے کہ جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ جیسے رکشہ نہیں بلکہ کوئی ویکسین کی بوتل یا سرنج ہو۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے پر نیلے رنگ کا پینٹ کیا گیا ہے اس کے چاروں اطراف سرنجیں نکلی ہوئی ہیں جب کہ چھت پر کرونا ویکسین کی بڑی سی شیشی بھی بنائی گئی۔

بھارتی فنکار نے رکشے میں ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کیا ہے جس کی مدد سے وہ اونچی آواز میں لوگوں کو کرونا وائرس کی ویکسین کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -