19.6 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

چین کا کرپٹو کرنسی سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

چین نے کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائد کرتے ہوئے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین سے روک ‏دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کےمرکزی بینک نےکمپنیوں کوکرپٹوکرنسی سےمتعلق ‏انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

چین میں کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائدہے اور چند روز قبل چینی حکام نےملک بھرمیں ‏کرپٹو مائننگ بندکرادی تھی۔

- Advertisement -

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین نےکچھ روز پہلےکرپٹوکرنسی پر پابندی عائد کی اور اب بینکوں کو ‏کرپٹو لین دین سے منع کیا ہے۔

دوسری جانب ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کی لین دین کے حوالے سے عوام کو خبردار ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کے دھوکا دہی میں نہ آئیں۔

ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے عوامی آگاہی کا پیغام جاری کیا، جس میں ‏شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی میں لین دین سے گریز کریں۔

ابوظبی پولیس نے اپنے پیغام میں خاص طور پر ایک کمپنی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی لین ‏دین کے اشتہار کا حوالہ دیا اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی دھوکے میں نہ ‏آئیں اور نہ رقم کی فراہمی کے وعدے پر یقین کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں