وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے ملک میں بجلی کی فراہمی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ملک میں بجلی کی پیداوار و ترسیل کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے حماداظہر نے لکھا کہ بجلی کی طلب اور فراہمی 24 ہزار 284 میگاواٹ رہی، بجلی کی طلب و پیداوارمیں اضافے کے ساتھ ترسیلی صلاحیت بھی بڑھی۔
بجلی کی طلب و رسد آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتےہوئے 24,284 MW ہوگئی ہے۔اس سےطلب اور پیداوار میں بڑھوتری ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ ترسیل کی استعداد میں اضافہ بھی نمایاں ہوتاہے۔اسکےبرعکس تحریک انصاف کی حکومت سےقبل جولائی 2018 میں طلب و پیداوار 20,811 MW کی بلند ترین سطح تک پہنچی
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 7, 2021
حماد اظہر نے لکھا کہ اس سےقبل جولائی2018میں20811میگاواٹ بجلی ترسیل ہوئی تھی سب سے بڑے ڈیم تربیلا ڈیم سے سستی بجلی کی پیداوار صرف 25 فیصد ہے تربیلا ڈیم سے بجلی کی کم پیداوار کے باوجود ریکارڈ قائم کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ تین دنوں سے شارٹ فال صفر ہے، بجلی کی ضرورت کے مطابق پیداوار اور طلب فراہم کی جارہی ہے جس سے ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔