جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

رن وے پر خوفناک حادثہ، طیارے کی ٹکر سے خاتون ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کی ٹکر سے گراؤنڈ پر کام کرنے والی خاتون ہلاک ہو ‏گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوفناک حادثہ کینیڈا کے ایئرپورٹ پر پیش آیا جہاں رن وے ‏پر طیارے کی ٹکر سے 27 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔

Canadian lady, 27, is killed after being struck by small airplane while  cutting the grass - USA News Lab

سینٹ اسپرٹ ایئرفیلڈ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ کمپنی کی ملازمہ گھاس کاٹنے ‏کے لیے رن پر موجود تھی کہ اس دوران ایک انجن والا چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران خاتون سے ‏جا ٹکرایا۔

طیارہ ٹکرانے سے خاتون زخمی ہوئی جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ‏جہاں ہو جانبر نہ ہو سکی جب کہ پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا اور اسے کوئی زخم نہیں آئے۔

Canadian woman, 27, is killed after being struck by small airplane while  cutting the grass

البتہ صدمے کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم پائلٹ کی نگہداشت ‏کر رہی ہے۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کو فوری طور پر حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی جس ‏کی تفتیش کے لیے ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔

Woman Struck And Killed By Landing Plane As She Mowed Grass In Freak  Accident - Todayuknews

کیوبک میونسپل پولیس کے ترجمان مارک ٹریسر کا کہنا ہے کہ ہم حادثے کے بارے میں فی الحال ‏کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر سکتے کہ خاتون ٹریکٹر پر سوار تھی اور اس نے طیارے کو اپنی ‏طرف آتے ہوئے نہیں دیکھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں