اشتہار

انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے تباہی مچادی، بھارتی ویرینٹ سے انڈونیشیا میں بھارت جیسے حالات ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کی بھارتی قسم قہر ڈھانے لگی، ایک دن میں 34 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

دارالحکومت جکارتہ میں ساڑھے 9 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی، قبرستانوں میں دن رات قبروں کی کھدائی کا کام جاری ہے۔

خیال رہے انڈونیشیا میں وبا کے آغاز سے لے کر اب تک کرونا وائرس سے 62 ہزار 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مجموعی کیسز کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرگئی، گزشتہ دنوں اس وبا سے مزید 463 افراد ہلاک ہوئے، اور 20 ہزار 467 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

وائرس سے ہیلتھ ورکرز بھی بہت زیادہ تعداد میں متاثر ہونے لگے ہیں، اور اب تک 405 ڈاکٹرز اور سیکڑوں ہیلتھ کیئر ورکرز ہلاک ہوئے ہیں، کیسز میں اضافے کی وجہ سے اسپتالوں اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر مریضوں کا بوجھ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں