جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سید ظہور احمد آغا بلوچستان کے نئے گورنر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سید ظہور احمد آغا کو بلوچستان کا نیاگورنر مقرر کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور کر لیا، اور پی ٹی آئی رہنما سید ظہور آغا کی بہ طور گورنر بلوچستان تقرری کر دی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں وزیر اعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔

وزیر اعظم نے گورنر بلوچستان کو خط لکھا تھا جس میں ان سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نیاگورنر تعینات کرنا چاہتا ہوں، آپ سے درخواست ہےکہ مستعفی ہو جائیں۔

گورنر بلوچستان نے وزیر اعظم کے خط پر استعفیٰ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئینی طریقے سے معاملہ چلنا چاہیے، صدر کہیں گے تو استعفیٰ دے دوں گا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 3 اکتوبر 2018 میں محمد خان اچکزئی کے استعفے کے بعد امان اللہ یاسین زئی کو نیا گورنر نامزد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں