لندن : برطانوی کمپنی نے دنیا کی تیز ترین الیکٹرک موٹر سائیکل مارکیٹ میں متعارف کروانے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی گاڑیاں بنانے والی ایک کمپنی دنیا کی تیز ترین موٹرسائیکل بنانے کی دعویدار ہے، جو 250 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔
برطانوی کمپنی نے اس الیکٹرک موٹرسائیکل کا نام ڈبلیو ایم 250 ای وی رکھا ہے جو اس کی رفتار کے عین مطابق ہے۔
کمپنی نے اس بائیک کے اگلے ٹائر کو دو بیس کلو واٹ کی الیکٹرک موٹرز کے ساتھ جوڑا ہے جبکہ پچھلے وہیل کو 30 کلو واٹ کی موٹرز سے جوڑا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس موٹرسائیکل میں لگایا گیا وی ایئر سسٹم اسے ایروڈائنامکلی دنیا کی سب سے پائیدار اور تیز رفتار بائیک بناتا ہے۔