ریاض: سعودی عرب کے عسیر ریجن میں گزشتہ روز پیش آنے والے خطرناک ٹریفک حادثے کی اب ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی، اس واقعے میں پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق عسیر کی سڑک پر بے قابو دیوہیکل ٹرک نے سگنل پر کھڑی گاڑیوں کو روند ڈالا تھا۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ دہشت ناک واقعہ ٹرک کے بریک فیلیئر کے باعث رونما ہوا۔ ڈرائیور نے حتی الامکان گاڑی کو بچانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ ناکام رہا، حادثے میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
متعلقہ ادارے کا کہنا تھا کہ تینوں افراد کی موت موقع پر ہی ہوگئی تھی۔ ادھر سعودی محکمہ ٹریفک نے بھی تصدیق کی ہے کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ دوسری جانب محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر گاڑی دھیان سے چلایا کریں۔
مرور #منطقة_عسير يكشف تفاصيل حادث الشاحنة الواقع في "محافظة محايل عسير”
نتج عنه صدم عدد من المركبات ووفاة شخصين وإصابة آخرين، حيث اتضح من المعاينة الأولية أن سبب الحادث عطل في مكابح المركبة،•#السعودية #محايل pic.twitter.com/DdZ2xajB9l
— إنماء السعودية | Saudi inma (@inma_ksa) July 5, 2021