تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مودی نوازشریف کی دہلیز پر آیا، مریم / ایسا نہیں چاہیے جو مودی کو گھر بلائے، بلاول

مظفرآباد / باغ / کوٹلی: قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتیں فتح کے خواب لیے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں پہنچ چکی ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم  لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف اور تحریک انصاف کے وفاقی وزرا بھی اپنے امیدواران کی انتخابی مہم  چلانے میں مصروف ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مظفرآباد کے علاقے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’مودی نوازشریف کی دہلیز پر چل کر آتا ہے، کشمیر کا بیٹا نوازشریف آپ کی سب جنگیں لڑے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف ان کے اعصاب پر اس قدر تاری ہے کہ کوئی بھی تقریر اُس کے بغیر نہیں ہوتی، انہیں تین سال بعد بھی الیکشن چوری کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے مگر ہم اس چوری کو روکنے کا طریقہ جان چکے ہیں‘۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ ’اگر الیکشن میں ہیر پھیر کی گئی تو ہم آخر تک پیچھا کریں گے اور بھرپور مزاحمت بھی کریں گے، کشمیریوں کا مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف شاہراہ دستور پر بیٹھیں گے‘۔

دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آج پھر مسلم لیگ ن پر طنز کے نشتر برسائے۔ انہوں نے کہا کہ ’ مودی نوازشریف کی دہلیز پر چل کر آتا ہے، ہمیں ایسا وزیراعظم نہیں چاہیے جو شادی پر مودی کو اپنے گھر بلائے اور نہ ایسا وزیر اعظم چاہیے جو مودی کی فتح کے لیے دعائیں مانگے‘۔

قبل ازیں آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے والے مزید امیدواروں نے تحریک انصاف میں دستبردار ہونے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق آزاد امیدواروں، سیاسی اثر و رسوخ کرنے والے خاندانوں اور دیگر جماعتوں نے ہر حلقے میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

کشمیر کے علاقے باغ کے ضلع غربی اور اپربیلٹ میں سیاسی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ’ن لیگ اور پی پی کو آزاد کشمیر سے بھی بری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ ’ ان شا اللہ پچیس جولائی کو تحریک انصاف کشمیر سے بھاری اکثریت میں کامیاب ہوگی، ن لیگ اور پی پی کو الیکشن سے قبل عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -