اشتہار

میرپور خاص کی خوبصورت آواز کی ننھی ملکہ سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اچھی ، خوبصورت یا مدھر آواز قدرت کا بہت بڑا تحفہ ہے، جس کا احساس آپ کو وقت کے ساتھ ہوتا ہے۔

ویسے تو ہر انسان کو اپنی آواز اچھی لگتی ہے مگر کچھ پر قدرت کی خاص عطا ہوتی ہے، جو اگر ترنم میں کچھ پڑھنا شروع کریں تو لوگ اُس کی محسور کن آواز میں کھو جاتے ہیں۔

آج ہم بات کررہے ہیں سندھ کے ضلع میرپور خاص سے تعلق رکھنے والی تیسری کلاس کی طالبہ آمنہ خان کی، جس کی میٹھی اور مدھر آواز کا تو  پہلے صرف شہر میں چرچا تھا۔

- Advertisement -

اب آمنہ خان کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہورہی ہیں، صارفین اُن کی آواز کے دیوانے ہورہے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے آمنہ خان سے ملاقات کی،  آمنہ خان نے فرمائش پر نصرت فتح علی خان صاحب مرحوم کی آواز میں گایا  سہرا گانا بھی سنایا۔

آمنہ نے بتایا کہ میری 7 بہنیں اور تین بھائی ہیں اور والد اسکول ٹیچر ہیں۔ انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ گلوکارہ بن کر پاکستان اور سندھ کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں