ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

سیکریٹری الیکشن کمیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر اختر نذیر کو عہدے سےہٹا دیا گیا۔ ‏

سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر نذیر کی ‏خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دی گئی ہیں۔

ڈاکٹر اختر نذیر کو ہٹانے جانے کے بعد گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر عمرحمید کو سیکریٹری الیکشن ‏کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔ عمرحمید کی تعیناتی 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر کی گئی ہے جس کا ‏باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ اختر نذیر کی زبانی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کے سالانہ گوشوارے طلب کر لیے گئے ہییں۔ الیکشن ‏کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ 29اگست تک سیاسی جماعتیں گوشوارے جمع کرائیں تفصیلات نہ ‏دینے والی جماعتوں کےانتخابی نشان روک دیئےجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں