اشتہار

پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے ابتدائی آثار نظر آنا شروع، اسد عمر نے وارننگ دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے  ابتدائی آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں ،  جس کے بعد این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے شادی ہال اور  ریسٹورنٹس مالکان کو وارننگ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.

- Advertisement -

اسد عمر کا کہنا تھا کہ انڈورشادیوں، ریسٹورنٹس اور جم میں ویکسی نیشن شرط کونظراندازکیاجارہاہے، اگر مالکان نےذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا توان سہولتوں کو بند کرنا پڑے گا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کرونا چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال خراب ہونے کی صورت میں پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

کورونا صورت حال سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ کرونا وبا کی صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، اس وقت ڈیلٹا وائرس (بھارتی ویرینٹ ) پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے بہت بڑاخطرہ بنا ہوا ہے، بنگلادیش میں کرونا کی نئی قسم پھیلنے کے بعد حالات بہت خوفناک صورت اختیار کرگئے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں