تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

کونسی امریکی ریاست انتہائی غیر محفوظ قرار؟ ایمرجنسی نافذ

واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کو انتہائی غیر محفوظ قرار دے دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک میں قتل وغارت، لوٹ مار اور پرتشدد واقعات میں اضافے کے پیش نظر گورنر نے ریاست میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا اور کہا نیویارک امریکا کا انتہائی غیر محفوظ ریاست ہے جہاں جرائم کی شرح میں غیرمعمولی ریکارڈ دیکھا گیا۔

اینڈریو کومو کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر لوٹ مار اور تشدد کے واقعات روزانہ درجنوں امریکیوں کی جان لے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک وہ شہر ہے جہاں مسلح تشدد کے پے در پے واقعات کے بعد ہنگامی حالت نافذ کی گئی ہے جس کا اعلان عام طور پر قدرتی آفات اور سانحات کے بعد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں جرائم اور تشدد کی روک تھام کے لیے 103 ملین ڈالر کا بجٹ مختص کر دیا گیا ہے، مسلحانہ جرائم اور تشدد کے حوالے سے نیویارک ملک بھر میں پہلے نمبر ہے۔ ایک اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال ڈیڑھ ہزار سے زائد جرائم کی وارداتیں ہوئیں اور رواں سال بھی خطرناک صورت حال ہے۔

Comments

- Advertisement -