اشتہار

موڈرنا ویکسین چند منٹوں میں فروخت

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا سے بچاؤ کی مؤثر امریکی ویکسین موڈرنا چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا کیسز بڑھنے پر اسپتال کی جانب سے ‏منگوائی گئی موڈرنا ویکسین کو آئن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا تو چند منٹوں میں ہی پوری ‏کھیپ ختم ہو گئی۔

سنگاپور کی ایک پرائیویٹ کمپنی نے 18 سو خوراکیں فروخت کے لیے آن لائن پیش کی تھیں اور ‏فی ڈوز کی قیمت 1650 بھات (50 ڈالر) مقرر کی جو ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئی۔

- Advertisement -

پھیاتھائی اسپتال کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تیزی سے ویکسین فروخت ہو گئی اور جو لوگ ‏یہ حاصل نہیں کر سکے ان سے معذرت چاہتے ہیں۔

ایک خریدار نے بتایا کہ 15 سیکنڈز میں ان کے ہاتھ سے ویکسین نکل جاتی لیکن وہ خوش قسمت ‏ہیں کہ انہوں نے یہ حاصل کر لی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تلاش میں ان کے پیج پر بھی بہت زیادہ ٹریفک رکھا اور ‏‏26 لاکھ لوگوں نے پیج پر آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں