اشتہار

والدہ کی نقل کرنے میں مصروف بیٹی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کے دوران دفتری امور گھر سے انجام دیے جارہے ہیں، خواتین بھی آفس کے کام گھر سے ہی کررہی ہیں ایسے میں والدہ کی نقل اتارتی بچی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک آٹھ سالہ بچی گھر سے کام کرنے پر اپنی والدہ کی نقل اتار رہی ہے اور والدہ ہی کی طرح فون کالز پر زوم میٹنگز کا تاثر دے رہی ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر چارلوٹیس ویلی کی رہائشی خاتون کولین چولیس نے اپنی آٹھ سالہ بیٹی ایڈلی کی ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آٹھ سالہ بچی اپنی والدہ کی میز پربیٹھ کر انہی کے انداز میں کام کرنے کی نقل اتار رہی ہے، اس کے بعد وہ فون اٹھا کر کال موصول کرتی ہے اور اہم ہدایات لکھنے کے لیے نوٹ پیڈ لے کر لکھنا شروع کردیتی ہے، جیسے وہ اپنی ماں کو کرتا ہوا دیکھتی ہے۔

ایڈلی نے زوم میٹنگ کے دوران والدہ ہی کی طرح چپ ہونے کی بھی تقلید کی جس طرح ان کی والدہ کرتی ہیں۔

کولین چولیس کورونا لاک ڈاؤن کے باعث گھر سے ہی کام کررہی ہیں، ان کے تین بچے ہیں جن میں آٹھ سالہ ایڈلی، 10 سالہ لیوک اور 6 سالہ ڈیکلان شامل ہیں۔

بچی کی ویڈیو پر 5 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور اس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں