اشتہار

موٹر سائیکل سوار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: تھائی لینڈ میں موٹر سائیکل سوار خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا، حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک موٹر سائیکل سوار حادثے سے بال بال بچ گیا، واقعے کی ویڈیو پیچھے آنے والی گاڑی کے کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار لین کے بائیں جانب موٹر سائیکل چلا رہا تھا پھر اچانک ہی اس کا دھیان کسی دوسری جانب جاتا ہے اور وہ دائیں طرف آتے ہوئے سڑک تقسیم کرنے والی درمیانی دیوار سے ٹکرا گیا۔

- Advertisement -

حادثے میں خوش قسمتی سے اسے کوئی زخم نہیں آئے لیکن اس کی موٹر سائیکل کو ضرور نقصان پہنچا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس کی قسمت اچھی تھی وہ شدید چوٹوں سے بچ گیا‘، ایک اور صارف نے لکھا کہ ’حادثے سے اس نے ضرور سبق سیکھا ہوگا۔‘

ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ مضحکہ خیز ہے دن میں خواب دیکھنا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں