اشتہار

بلین ٹرین سونامی مہم کے ناقابل یقین نتائج سامنے آنے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی بلین ٹری سونامی کے ناقابل یقین نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کے پی میں بلین ٹری سونامی مہم کےناقابل یقین نتائج آرہےہیں، سوات کے علاقے مٹہ میں بنجر پہاڑی سبز رنگ کی ہو رہی ہے۔

اس پیغام کے ساتھ ہی وزیراعظم نے مٹہ کی پہاڑی کی مختصر ویڈیو جاری کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چٹیل پہاڑ درختوں کے جھنڈ نظر آرہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئندہ نسلوں کے لئےایک صاف ستھرا اورسبزپاکستان چھوڑیں گے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں جنگلات کی بحالی کے لیے پانچ سال کے عرصے میں دس ارب درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا تھا،اس پروگرام کا مقصد ملک بھر میں درخت لگانا ہے۔

جس کا آغاز خیبر پختونخوا میں کیا گیا تھا، درخت لگانے کی اس مہم میں وفاقی حکومت ہر مالی سال کے بجٹ میں ’’گرین پاکستان‘‘ پروگرام کے لیے رقم مختص کرتی آرہی ہے۔صوبائی محکمہ جنگلات اور ماحولیات کی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت تک صوبے میں ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے جا چکے ہیں اور اس کے ثمرات بھی واضح ہونے لگے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ’’گرین گروتھ انیشی ایٹیو‘‘ نامی ادارے کے چیئرمین امین اسلم کے مطابق اس مہم پر اب تک 11 ارب روپے خرچ کیے جا چکے ہیں، یہ رقم 110 ملین امریکی ڈالرز کے قریب بنتی ہے۔ صوبے کے قریب ہر ضلع میں حکومتی اور پرائیویٹ نرسریاں قائم کی گئی ہیں اور ان کی تعداد 13,000 سے زائد ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں