منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

میڈیکل طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں میڈیکل طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرمناک واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا، جہاں میڈیکل طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ اسکیم سے قرض دلوانے کے بہانے بلوایا اور گن پوائنٹ پرایک مکان میں لے گیا جہاں اس درندہ صفت شخص نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹاؤن صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی متاثرہ لڑکی سے جنسی زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں