اشتہار

لاہور میں شوبز ماڈل کا لرزہ خیز قتل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے پوش علاقے میں خاتون کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز فائیو میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا،خاتون کی شناخت نایاب کے نام سے کی گئی ہے

بتایا جارہا ہے کہ مقتولہ کا تعلق شوبز سے تھا جو کہ چند عرصے قبل شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرچکی تھی۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا ہے کہ جس گھر میں واردات رونما ہوئی، نایاب اس گھر میں اکیلی رہتی تھی یہ بھی اطلاعات ملی ہیں کہ نایاب کے دو سوتیلے بھائی بھی ہیں، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مقتولہ نایاب کے بھائی محمد علی نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ وہ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی، جبکہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی، میری بہن کے گلے پر زخم کے نشان تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں، جلد اس اندھے قتل کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سال دوہزار انیس میں بھی اسی طرح کا واقعہ رونما ہوا تھا، جب کراچی سے تعلق رکھنے والی اقرا نامی ماڈل کی لاہور میں پر اسرار موت واقعہ وہئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں