منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

فائنل کے بعد میسی اور نیمار کی جذباتی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار کوپا امریکا کپ کے فائنل میں شکست کے بعد فاتح ٹیم کے کپتان لیونل ‏میسی سے گلے لگ کر رو پڑے۔

ارجنٹینا نے اٹھائیس سالوں میں اپنا پہلا بڑا اعزاز حاصل کیا اور کوپا امریکا کپ کا نیا چمپئین بن گیا.

فائنل روایت حریف برازیل اور ارجنٹائن کے مابین میچ کھیلا گیا، میچ سے قبل اسٹیڈیم کے باہرآتش ‏بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=9IdVvZ7FRDI

فائنل میچ کے آغاز سے ہی دو ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ ‏متعدد حملے گئے، کھیل کے 22 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم ‏کو ایک صفر کی برتری دلادی جوکہ فائنل میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

دفاعی چیمپئن نے میچ برابر کرنے کے لئے جارحانہ کھیل اپنایا مگر ارجنٹینا کی دفاعی حکمت ‏عملی کے باعث وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔

اسی کے ساتھ ہی ارجنٹائن 1993 کے بعد کوپا امریکا کپ جیتنے میں کامیاب ہوا،ارجنٹائن نے ‏مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست برازیل کو فائنل میں شکست دی۔

فائنل میچ کے اختتام پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، برازیل کے شائقین شکست کے بعد انتہائی ‏افسردہ نظر آئے اور کئی تو زاروقطار رونے لگے، اٹھائیس سال میں کوپا کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے ‏کی خوشی میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے کپتان میسی کو ہوا میں اچھال کر جشن منایا۔

میدان میں اس وقت جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے جب نیمار نے کلب ٹیم کے ساتھی میسی کے ‏گلے لگ کر رو دیا، نیمار آبدیدہ ہو گئے اور میسی انہیں دلاسا دیتے رہے۔

ان جذباتی مناظر کو کیمرے کی آنکھوں نے قید کر لیا اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں