لاہور میں بیٹوں نے جائیداد ہتھیانے کے لیے باپ کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
جائیداد کی لالچ میں بیٹوں کا خون سفید ہو گیا، والد جیسے قابل احترام رشتے کا ذرا بھی لحاظ نہ کیا اور جائیداد لینے کے لیے والد کو ہی ساتھیوں سے اغوا کروا دیا۔
پولیس کے مطابق جائیداد کی خاطر بیٹوں نے بات کو ساتھیوں کی مدد سے اغوا کیا اور قریبی مکان لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ترجمان ڈولفن پولیس کا کہنا ہے کہ ہمسائے نے 15پر کال کر کے اغوا کی اطلاع دی تو ڈولفن پولیس نے اغواکاروں کو گرفتار کر کے باپ کو بازیاب کرا لیا۔
ترجمان نے بتایا کہ اغواکار جاوید، جنید اور سجاد کو تھانہ رائیونڈ پولیس کےحوالےکر دیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔