اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

قربانی کا جانور خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ اہم مشورے

اشتہار

حیرت انگیز

عیدقرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں پر عوام کو رش بڑھتا جارہا ہے، ایسے میں جانور خریدتے وقت بعض ایسی باتیں ہیں جن کا خیال رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔

مویشیوں کے بارے میں وسیع معلومات رکھنے والے سعودی ماہر عبداللہ العتیبی نے اسی ضمن میں کچھ اہم مشورے دیے ہیں جن پر عمل کرنے سے ممکنہ طور پر آپ اچھے جانور خرید سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قربانی کا جانور خریدنے سے قبل اس کا باریک بینی سے مشاہدہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چست اور توانا جانور خریدنا پہلی ترجیح ہونی چاہیئے، بیمار یا سست جانور قربانی کے لیے بھی مناسب نہیں رہتے، بھیڑ یا بکرا خریدنے سے قبل ان کے کان اور گردن کے نیچے اچھی طرح دیکھ لیں کہ کوئی ورم وغیرہ تو نہیں علاوہ ازیں آنکھوں اور منہ میں بھی کسی قسم کی خارش وغیرہ دیکھنا بھی لازمی ہے۔

- Advertisement -

قربانی کے مسائل اور اُن کا حل - دین و دنیا دنیا میگزین

عبداللہ کا کہنا ہے کہ مویشی خریدتے ہوئے یہ بھی یقین دہانی کرلیں کہ انہیں ’جلاب ‘ تو نہیں لگے ہوئے یا وہ غیر معمولی طور پر پھولے ہوئے تو نہیں ہیں۔

قربانی کا جانور لینے سے پہلےکن باتوں کا خیال رکھیں؟

مویشیوں کے ماہر نے بتایا کہ جانوروں کا سر اونچا ہونا کسی بیماری سے محفوظ اور چست ہونے کی پہچان ہے، وہ جانور جس کا سر ڈھلکا ہو یا نیچے کی جانب گرا ہوا ہو وہ کسی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ عام طور پر چست جانور ہمیشہ اپنا سراٹھا کر رکھتا ہے نیچے کی جانب نہیں گراتا، ایسی صورت میں جانور نہ خریدیں۔

امسال عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آن لائن فروخت بڑھ گئی - ایکسپریس اردو

انہوں نے کہا کہ جانور خریدنے سے قبل اس کا اچھی طرح معائنہ کرلیا جائے جانور کی آنکھیں اگر چمکدار ہوں اور ان میں پیلاہٹ یا سرخی نہ ہو۔ علاوہ ازیں کسی قسم کی رطوبت آنکھ اور نتھنوں میں نہ ہو تو اس کامطلب ہے کہ جانور صحت مند ہے، جانور کی ران میں ابھار ٹی بی کی پہچان ہوسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جگر خراب ہونے سے جانوروں کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں جبکہ مسلسل کھانسی سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جانور کے پھیپھڑوں میں کیڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں