اشتہار

چین میں دنیا کا سب سے بڑا فلکیاتی میوزیم عوام کیلئے کھول دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

شنگھائی : چینی حکومت نے منفرد طرز تعمیر کا شاہکار اور دنیا کا سب سے بڑا فلکیاتی میوزیم عوام کے لیے کھول دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے شنگھائی شہر میں دنیا کا سب سے بڑے فلکیاتی میوزیم کا افتتاح کردیا، جس کا بیرونی ڈیزائن پیچیدہ خمیدہ شکل میں بنایا گیا ہے جو کائناتی جیومیٹری کو ظاہر کرتا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی عمارت کو اوپر سے دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ اوپر تلے تین دائرہ نما ساختیں موجود ہیں اور یہ ڈیزائن سیاروں اور ان کے مدار کو ظاہر کرتا ہے۔

میوزیم کل 420,000 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے جس میں کئی کمروں پر مشتمل نمائشی ، ڈسپلے، سیارہ گاہ ، ایک رصدگاہ اور 78 فٹ بلند شمسی دوربین بھی نصب ہے۔

امریکی فرم کے تیار کردہ ڈیزائن پر بنائی گئی یہ عمارت مکمل طور پر فکلیاتی تصورات کی وضاحت کرتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اس میوزیم کا ڈیزائن امریکی کمپنی نے تیار کیا تھا جس پر اسے 2014 میں بہترین ڈیزائن ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

عمارت کا ڈیزائن اس منفرد انداز میں تیار کیا گیا ہے کہ اس کے مرکزی دروازے میں روشنی کا ایک دائرہ ہے جو موسم اور دن کے اوقات کو ظاہر کرتا ہے۔

اس دائرہ میں روشنی زمین پر پڑتی ہے اور دن بھر ایک مقام سے دوسرے مقام تک گھومتی رہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں