ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

آزاد کشمیر میں علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینک دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر باغ کے انتخابی جلسے میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور پر جوتا پھینک دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر پھینکا گیا جوتا ان کے ساتھ کھڑے شخص کو لگا، واقعے کے بعد جلسے میں بھگدڑ مچ گئی۔

ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تحریک انصاف کے کارکنوں نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی۔

- Advertisement -

بعدازاں پولیس نے جوتا پھینکنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخالفین پیسے دے کر ایسا کرم کرواتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر نے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ووٹ مانگنے والوں میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے یہاں حکومت کی، جن حکومتوں نے لوٹ کھسوٹ کی انہوں نے آج یہاں ڈیرے ڈالے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان غریبوں کا ہمدرد ہے، وزیراعظم کی کوشش ہے جو علاقے پیچھے رہ گئے وہ آگے آئیں، عمران خان نے پہلے خطاب میں کہا بھارت سے گفتگو کشمیر سے شروع ہوگی۔

علی امین نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کی آزادی کی قرارداد پس پشت ڈالی، عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر مسئلہ کشمیر کی بات کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں