آپ نے اکثر کھیتوں کے درمیان میں لگے انسان نما لکڑی کو کھڑے دیکھا ہوگا جسے عام کپڑے پہنائے جاتے ہیں، جس کا مقصد وہاں سے ان پرندوں اور جانوروں کو بھگانا ہوتا ہے جو فصلوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
اسی طرح کی ایک جھولتی ہوئی انسان نما چیز کو دیکھ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، سوشل میڈیا پر حرکت کرتے ہوئے اس مجسمے کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے صارفین وقتی طور پر خوفزدہ ہوگئے۔
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اسے "دیسی گھوسٹ رائڈر ” کا نام دیا۔
Next level scarecrow pic.twitter.com/aBqb0CpwO6
— Kaptan Hindustan™ (@KaptanHindostan) July 11, 2021
کسی سائیکل کا ہینڈل پکڑے ہوئے اس ڈراؤنی چیز کو خود بخود ہلتا جلتا اور مختلف زاویوں سے حرکت کرتا دیکھ کر جان ور تو کیا انسان بھی سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ آخر یہ کیا چیز ہے؟
ایک ٹویٹر صارف نے اس مجسمے کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سبز سویٹر، نیلے رنگ کا اسکرٹ اور سرخ رنگ کا اسکارف اور دستانے
پہنے ہوئے ایک ڈراؤنی عورت کے طور پر دکھائی دے رہی ہے۔
پہلی نگاہ ڈالنے پر آپ کو اندازہ نہیں ہوگا کہ یہ نقلی ہے، یہ مجسمہ ہوا کے زور سے ہلتا ہے اور اس کے ڈنڈے میں لگا اسپرنگ اس کو آگے اور پیچھے کی جانب حرکت دیتا ہے جس سے وہ کپڑے بھی لہراتے ہیں، یہ منظر کسی ڈراؤنی فلم سے کم نہیں لگتا ہے۔