بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

برمنگھم اسٹیڈیم کے باہر ” گومصباح گو، گو وقارگو کے نعرے بلند

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کےہاتھوں کلین سوئپ کے بعد برمنگھم میں ناراض پاکستانی شائقین نے احتجاج کیا اور ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کے خلاف نعرے بازی کی۔

انگلینڈ سےتیسرے ون ڈے میں بھی شکست کے بعد مداحوں کا صبر جواب دےگیا، میچ کے اختتام پر غصے میں بھرے شائقین نے پی سی بی کےخلاف احتجاج کیا اور اسٹیڈیم کے باہر "گومصباح گوگو وقارگو” کےنعرے لگائے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ ’ مصباح ، وقار ہمیں تنہا چھوڑ دو‘، ایک پاکستانی مداح نے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آپ کاؤنٹی ٹیم یا گھریلو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کریں۔

- Advertisement -

مداحوں نے اسٹیڈیم کے باہر “گو مصباح گو” کی آوازیں لگائیں ایک پاکستانی جو پورے میچ میں قومی ٹیم کے لئے خوشی منا رہا تھا اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے ٹیم کی ہار تسلیم کرنا مشکل تھا لیکن قومی ٹیم کی حمایت جاری رکھوں گا۔

کچھ مداحوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنے ٹریک ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لئے زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنا چاہے گی۔

سوشل میڈیا پر بھی مداحوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، ایک مداح نے ٹویٹ کرتے کہا کہ کرونا وائرس دنیا کی دوسری ڈیڈ لائن ہے جبکہ وقار اور مصباح پہلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد کچھ صارفین نے باؤلرز کو ان کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کوچ کو پاکستان کی شکست کی وجہ قرار دیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ بابراعظم عالمی سطح کے کھلاڑی ہیں لیکن وہ اچھے کپتان ثابت نہیں ہوئے، ایک اور مداح نے کہا کہ یقین نہیں ہے کہ وہ 330 سے زیادہ رنز کا دفاع نہیں کرسکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں