اشتہار

ماریو برادرز گیم کی ایک کیسٹ‌23 کروڑ‌ 80 لاکھ روپے میں‌ نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: امریکا کے شہر ڈیلاس میں تین دہائی پہلے ریلیز ہونے والے گیم کی ایک کیسٹ کو کروڑوں روپے میں فروخت کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں نیلامی کے بعد سپر ماریو 64 کی ایک کیسٹ 15 لاکھ ڈالرز (جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 23 کروڑ 80 لاکھ رپے کے قریب بنتی ہے) میں فروخت ہوئی۔

اس گیم کو انسانی تاریخ میں فروخت ہونے والا اب تک کا مہنگا ترین گیم قرار دیا جارہا ہے، اس سے قبل 35 سال قبل برآمد ہونے والے سپر ماریو گیم کی کیسٹ کو 6 لاکھ 60 ہزار ڈالرز میں نیلام کیا گیا تھا جو پاکستانی روپوں کے اعتبار سے 10 کروڑ روپے کے برابر کی رقم بنتی تھی۔

- Advertisement -

ڈیجیٹل ویڈیو گیم کی تاریخ میں اس گیم کو سب سے مہنگا فروخت ہونے والا گیم قرار دیا گیا تھا مگر اب یہ اعزاز سپر ماریو 64 کے پاس آگیا

ڈیلاس کے نیلام گھر ’ہیریٹیج‘ کی جانب سے مہر بند کیسٹ کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا، خواہش مند افراد نے بولی لگانا شروع کی اور ایک موقع پر اس کی قیمت 15 لاکھ 60 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی، جس پر نیلامی کے عمل کو روک دیا گیا۔

نیلام گھر کی انتظامیہ نے سب سے زیادہ رقم لگانے والے شخص کو اس کیسٹ کا مالک قرار دیا اور رقم ادائیگی کے لیے یہ اُس کے حوالے کردی۔

نیلامی کا انعقاد کرنے والے منتظمین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں امید تھی کہ یہ دس لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوگا مگر سپر ماریو برادرز کی مہر بند کیسٹ 15 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوئی، نئی کیسٹ ہونے کی وجہ سے اسے اے پلس پلس کا درجہ دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں