بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

متحدہ عرب امارات میں اہم اعلان، بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ٹول گیٹ(درب) اور پارکنگ مفت کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں عید کی چھٹیوں کے دوران گاڑیوں سے ٹول گیٹ اور پارکنگ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی بلکہ عوامی سہولت کے لیے اسے مفت رکھا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امارات میں تعطیلات کا آغاز 19 جولائی سے ہورہا ہے اور اسی تاریخ سے ابوظہبی حکام پارکنگ اور ٹول گیٹ فیس وصول نہیں کریں گے۔ تاہم 24 جولائی سے دوبارہ چارجز کا اطلاق ہوجائے گا۔

متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران سرفیس پبلک پارکنگ کے مقامات کو بھی مفت استعمال کیا جاسکے گا۔ اسی طرح صنعتی علاقوں کی پارکنگ بھی سرکاری چھٹیوں تک مفت رہے گی۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ممنوعہ مقامات پر گاڑیاں پارک نہ کریں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ برقرار رہے۔

ادارے نے بس سروس کو ہدایت کی ہے کہ عید تعطیلات کے دوران روزانہ ہر مرکزی روٹ پر 100 اضافی ٹرپ چلائیں تاکہ رش سے بچتے ہوئے عوامی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں