تازہ ترین

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

قندھار میں طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں، رائٹرز کا صحافی ہلاک

کابل : افغان علاقے اسپین بولدک میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے درمیان رائٹرز خبرایجنسی کا بھارتی صحافی دانش صدیقی ہلاک ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان علاقے اسپین بولدک میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہے ، قندھار میں جھڑپ کے دوران رائٹرز کا بھارتی جرنلسٹ دانش صدیقی ہلاک ہوگیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی جرنلسٹ کچھ عرصے سے قندھار میں جھڑپوں کی کوریج کررہے تھے ، بھارتی جرنلسٹ آج صبح افغان فورسز کیساتھ اسپین بولدک کوریج کیلئے آیا تھا۔

خیال رہے افغانستان پر قبضے کی جنگ میں طالبان کابل کے قریب پہنچ گئے اور دارالحکومت کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے جبکہ قندھار،غزنی اور ہرات میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

پاکستان کی سرحد کے قریب اسپن بولدک واپس لینے کیلئے افغان فورسز آپریشن کررہی ہیں، افغان حکام نے چوبیس گھنٹےمیں دوسو اکسٹھ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

طالبان نے صوبہ پروان کی اہم اسٹریٹیجک وادی غوربند پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ قندوز،تخار،ہرات،تورغندی پکتیا کی بندرگاہوں پر بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -