بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سی ایس ایس کی تیاری کے لیے لاہور آئی لڑکی کی پُراسرار ہلاکت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پولیس کو سی ایس ایس کی تیاری کے لیے لاہور آئی لڑکی کی پنکھے سے جھولتی لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاون میں جواں سالہ لڑکی پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئی ، پولیس نے بتایا 25 سالہ ندا کی پنکھے سے جھولتی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پانچ روز قبل ندا نے کمرشل پلازہ فلیٹ کرائے پر لیا تھا ، ندا کا تعلق ملتان سے ہے اور وہ سی ایس ایس کی تیاری کرنے کے لیے لاہور آئی تھی۔

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے مزید کارروائی شروع کر دی اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور لڑکی کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔.

یاد رہے چند روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے ہوٹل میں خاتون کی پر اسرار موت واقع ہوئی تھی ، پولیس ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاؤن میں واقع ہوٹل سے لاہور کی رہائشی خاتون کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت علیشا ارشد کے نام سے کی گئی ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا کہ تیس سالہ علیشا ارشد گذشتہ رات ہوٹل کے کمرہ نمبر ایک سو چودہ میں ٹہری تھی، جہاں رات گئے نثار کالونی کے رہائشی شاہد نامی شخص نے متقولہ سے ملاقات کی تھی، پولیس کے مطابق شاہد مقتولہ کا کزن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں