اشتہار

60سالہ شخص نے اپنی ناک کیوں کٹوالی ؟؟

اشتہار

حیرت انگیز

سین اینٹونیو : ایک امریکی باشندے نے حالات سے تنگ آکر اپنی ناک کٹوالی، اس کی وجہ یہ تھی کہ اسے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست سین اینٹونیو سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ اسٹیل ورکر راجر نے ایک کامیاب سرجری کے بعد اپنی ضرورت سے زیادہ بڑھی ہوئی ناک کٹوالی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق راجر کی ناک کے دونوں نتھنے پس سے بھرے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ناک بڑی ہوکر چہرے سے لٹک گئی تھی اور اسے سانس لینے میں سخت دشواری کا سامنا تھا۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق راجر نے بتایا کہ گیارہ سال قبل اس کی ناک پر چھوٹا سا دانہ نکلا تھا جو بعد میں بڑھتا چلا گیا۔ راجر کے مطابق چند سال گزرنے کے بعد اس کی ناک چہرے سے نیچے لٹک گئی اور لوگوں نے ان کی اس حالت کو دیکھ کر مذاق بنانا شروع کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بڑھی ہوئی ناک پر چھوٹے چھوٹے سوراخ بنے ہوئے تھے جن میں سے پیپ رستی تھی میں اس کے وزن کی وجہ سے سانس بھی نہیں لے سکتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مسلسل پیپ رسنے کی وجہ سے مکھیاں ہر وقت ان کے اردگرد بھنبھناتی رہتی تھیں اور لوگ مجھ پر ہنستے تھے۔

راجر نے بتایا کہ ایک ریئلٹی ٹی وی شو کے دوران میری ملاقات ڈاکٹر سینڈرالی سے ہوئی اور وہ میری آخری امید تھیں کیونکہ بیشتر اسپتالوں نے مجھے جواب دے دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر لی نے ایک خیراتی ادارے کے توسط سے میرا مفت علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لی نے راجر کی حالت سے متعلق بتایا کہ جب میں نے پہلی مرتبہ اس کی ناک کی حالت دیکھی تو حیران رہ گئی۔ راجر کو رائنوفیما کی بیماری لاحق تھی۔

انہوں نے کہا کہ راجر کی سرجری کرنے کا فیصلہ کافی مشکل تھا کیونکہ اس سے بڑے پیمانے پر ان کا خون ضائع ہونے کا خدشہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق کامیاب سرجری کے بعد راجر نے کہا کہ ان کی زندگی بدل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد اسے ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگا لیکن اب میری ناک بہت اچھی لگ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں