اشتہار

کراچی: اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں نے اداکار کو بھی پریشان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اعجاز اسلم کو کراچی میں عید الاضحیٰ سے قبل اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں نے تشویش میں مبتلا کردیا۔

اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں عید سے پہلے اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہونا ایک معمول کی بات ہے۔

اعجاز اسلم نے لکھا کہ ’ہمارے حکام اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں قاصر کیوں ہیں یہ ایک بہت بڑی تشویش کی بات ہے۔‘

- Advertisement -

اداکار نے ڈکیتی کی ایک واردات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’کل ڈی ایچ اے میں ریسٹورنٹ کے باہر بیٹھے تمام لوگوں کو لوٹ لیا گیا اور لٹیرے آسانی سے بھاگ گئے۔‘

اعجاز اسلم نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی ٹیگ کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’گاڑیوں سے ساؤنڈ سسٹم، بیک ویو مرر کی چوری بھی بہت عام ہے، کیوں ان جرائم پر کوئی سخت سزا نہیں دی جاتی، وارداتوں کی وجہ سے شہری اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہوجاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں