تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کورونا پھیلانے والے شخص کو سزا سنادی گئی

ہنوئی: ویتنام میں ایک شخص کو قرنطینہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور کورونا وائرس پھیلانے پر سزا سنادی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام کی عدالت نے 30 سالہ ڈاؤ ڈوے تُنگ کو کورونا وائرس پھیلانے اور قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے پر 18 ماہ قید کی سزا سنادی۔

ویتنامی شہری 22 اپریل کو غیرقانونی طریقے سے لاؤس سے ویتنام میں داخل ہوا اور 14 روزہ قرنطینہ رولز کی خلاف ورزی کی۔

رپورٹ کے مطابق ویتنامی شہری جن لوگوں سے ملا ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس نے اپنا ٹیسٹ بھی نہیں کروایا تھا اور وہ شہروں میں سفر کرکے بہت سے لوگوں سے ملا۔

اپریل کے بعد ویتنام میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ویتنام میں کورونا کیسز کی کُل تعداد 42 ہزار سے زیادہ ہے اور اب تک 207 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ویتنام کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جنہوں نے کورونا ٹیسٹنگ، کانٹیکٹ ٹریسنگ، سرحدی پابندیوں اور قرنطینہ کے ذریعے وبا پر قابو پایا، لیکن گذشتہ چند ہفتوں کے دوران وہاں کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ مارچ میں بھی اسی طرح کا کیس سامنے آیا تھا جس میں عدالت نے ویتنام ایئرلائنز کے ایک اہلکار کو دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Comments

- Advertisement -