تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

فیبین ایلن کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل

سینٹ لوشیا: ویسٹ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں فیبین ایلن کے ناقابل یقین کیچ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویسٹ انڈین ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی، ویسٹ انڈین ٹیم کے آگے آسٹریلوی ٹیم پوری سیریز میں بے بس نظر آئی اور صرف ایک میچ ہی جیت سکی۔

پانچویں ٹی 20 میچ میں فیبین ایلن نے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا باؤنڈری پر ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ تھام کر دیکھنے والوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیڈن واش کی فل ٹاس گیند پر ایرون فنچ نے مڈ آن کی جانب شاٹ کھیلا لگ ایسا ہی رہا تھا گیند باؤنڈری لائن کے پار چلی جائے گی لیکن فیبین ایلن نے ایرون فنچ کی امیدوں پر اس وقت پانی پھیر دیا جب انہوں نے ایک ساتھ آسٹریلوی کپتان کا کیچ کیا۔

ایلن نے جس وقت ایرون فنچ کا کیچ تھاما اس وقت انہوں نے 23 گیندوں پر 34 رنز بنا رکھے تھے۔

فیبین ایلن نے اسی سیریز کے تیسرے میچ میں ایرون فنچ کا ہی شاندار کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھا اور پانچویں ٹی 20 میچ میں بھی انہوں نے ہی فنچ کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

Comments

- Advertisement -