اشتہار

آزاد کشمیر جلسہ: ن لیگ کا جو یار ہے، غدار ہے، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

باغ: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آزاد کشمیر میں ن لیگ کو غدار قرار دینے کا نعرہ لگا دیا۔

باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ’آج میں کشمیر عمران خان کےلیے ووٹ مانگنے آیا ہوں، عمران خان اقوام متحدہ میں بولے تو لوگ کہتےہیں کشمیربول رہا ہے‘۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’میری رگوں میں کشمیر کا خون ہے‘۔

- Advertisement -

انہوں نے تقریر کے دوران ’ن لیگ کا جو یار ہے، غدار ہے، مودی کا جو یار ہے غدار ہے‘ کا نعرہ بھی بلند کیا، جس پر شرکا نے جواب بھی دیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’بلاول کے خلاف بات کرو گے تو میرا دل ٹوٹ جائے گا، یہاں پرکچھ انڈر19لوگ بھی آئے تھے،جنہوں نے مودی اور آر ایس ایس کا نام تک نہیں لیا‘۔

شیخ رشید نے کہا کہ ’اُن لوگوں نے تقاریر میں عمران خان کا نام لیا کیونکہ اُس نے انہیں گلے سے پکڑا، انشااللہ الیکشن جیتنے کے بعد بھی آزادکشمیر آؤں گا،روک سکتے ہو تو روک لو آزادکشمیرمیں 25جولائی کو عمران خان کی حکومت ہی بنےگی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں