اشتہار

کورونا وبا میں پیدا ہونے والی بچی کی دلچسپ حرکات، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر میں کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، وبا کے دوران سماجی فاصلے اور ہاتھ سینیٹائزر سے صاف کرنے کو بھی کہا گیا تاکہ وبا سے محفوظ رہا جاسکے۔

وبائی مرض کے دوران پیدا ہونے والے بچے بھی ایک مختلف قسم کی زندگی کے عادی ہوچکے ہیں جن میں ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال شامل ہے۔

فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک سال کی بچی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ہر چیز کو سینیٹائزر سمجھتے ہوئے اسے چھو رہی ہے اور اپنے ہاتھ بھی صاف کررہی ہے۔

- Advertisement -

سن 2020 میں پیدا ہونے والی بچی سمجھتی ہے کہ سب کچھ سینیٹائزر ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ باہر جاتے ہوئے لیمپ پوسٹس اور الیکٹریکل سرکٹس کو بھی سینیٹائزر سمجھ کر ہاتھوں کو مل رہی ہے۔

بچی کی معصومانہ حرکت کی یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اسے اب تک 1.8 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور 61 ہزار سے زائد صارفین نے ویڈیو کو پسند کیا اور تبصرے بھی کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں