اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

اداکارہ صرحا اصغر کی شوہر کے ہمراہ نئی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : خوبرو اداکارہ صرحا اصغر شادی کے بعد بڑی مشکل میں پھنس گئیں، اداکارہ نے اپنی پریشانی سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو بھی آگاہ کردیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ صرحا اصغر کچھ ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھی ہیں اور اب انہوں نے اپنے شوہر سے متعلق ایک پریشانی سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں کافی خوشگوار نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کیشن دیا اور شوہر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہیں بڑی پریشانی قرار دیا، صرحا اصغر نے کہا کہ ‘عمر مرتضیٰ کے ساتھ تصویر لینا بھی ایک ٹاسک ہے’۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جب کہ دلچسپ و مزاحیہ تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

سال 2020 ختم ہونے سے چند گھنٹوں قبل پاکستانی اداکارہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر گزشتہ برس دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں